کراچی(جیوڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری زور آج بھی نہ ٹوٹ سکا ، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 21168 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج 44 کڑور شیئرز کا کاروبار ہوا اور سرمایاکار تیل اور گیس کے شعبے میں سرگرم دکھائی دیئے۔
ماہرین کے مطابق آنے والی نئی حکومت کی جانب سے اقتصادی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کی توقعات کے باعث نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایاکار بھی شیئر میں دلچسپی لے رہے ہیں۔