آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Weather

Weather

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گرمی کی موجود ہ لہر ہفتے تک جاری رہے گی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گوپس میں 8ملی میٹر جبکہ استور اور گلگت میں 1ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔منگل کو سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد اور نورپور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت49ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔