چنیوٹ : بنک ڈکیتی کی ناکام کوشش، ڈی ایس پی شہید, ایک ڈاکو ہلاک

Chiniot Bank Robbery

Chiniot Bank Robbery

چنیوٹ(جیوڈیسک) لالیاں میں ڈاکوں نے بنک عملے اور کسٹمرز کو یرغمال بنا لیا۔ فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے بنک کا محاصرہ کر لیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔چنیوٹ نواحی علاقے لالیاں میں سرگودھا فیصل آباد روڈ پر واقع بنک کے باہر موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو آئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دو ڈاکو بنک کے باہر ٹھہرے جبکہ ایک ڈاکو نے بنک میں موجود عملے سمیت چھ افراد کو یرغمال بنا لیا۔ شور ہونے پر قریبی دکانداروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو بنک کے باہر موٹرسائیکل پر موجود دو ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ اندر موجود ڈاکو نے بنک کا دروازہ بند کر دیا۔

ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز نے ڈاکو کو سرنڈر کرنے کے لیے کہا تو اس نے فائر کر دیا جس سے ڈی ایس پی زخمی ہو گیا انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ بنک کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے آپریشن کے لیے بکتر بند گاڑی منگوا لی ہے۔ دوسری جانب بے ہوش کرنے کے لیے گیس کے استعمال کا آپشن بھی زیر غور ہے۔