پارٹی قیادت کے حکم سے خاص مشن پر لندن آیا ہوں،رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

لندن(جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے ملک سے فرار نہیں ہوا بلکہ پارٹی قیادت کے حکم پر خاص مشن پر لندن آیا ہوں اور جلد وطن واپس پہنچ رہا ہوں۔لندن میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے ڈرتے نہیں، سیکیورٹی خطرات کے باوجود پاکستان واپس جاں گا۔

پاکستانی سیاست میں بھرپور حصہ لیتا رہوں گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان سے فرار کی افواہیں پھیلانے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ شوگر لیول بہت بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ایک دن ہسپتال میں بھی گزارنا پڑا اور گلے کا آپریشن بھی ملتوی کر دیا گیا۔