کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ملک میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف اہل سنت وا لجماعت بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے متعلق نعرے درج تھے۔
مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89سمیت مختلف حلقو ں میں مبینہ طور پر دھاندلی کی گئی اور غیر حقیقی نمائند وں کو جتو ایا گیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن فوری طور پر اس نشست سے مولانا احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کرے اگر ایسا نہ کیاگیا تو اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بازی کی بعد ازاں مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیدیا۔