ضلع چکوال کے عوام کے لئے نیاجال

Election

Election

قارئین عام انتخابات کا وقت گزر گیا مسلم لیگ ن نے ضلع چکوال میں کلین سویپ کر لیا اب ہارنے والوں نے نئی حکمت عملی کے تحت بلدیا تی الیکشن میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے آج ایک خبر آنکھوں کے سامنے سے گزری کہ آزاد پینل تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مشترکہ طور پر اپنے میدان میں اتاریں گے ۔

قارئین میں نے اپنے تمام کالمز میں یہ لکھا کہ آذاد پینل اور تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہیں جس پر میرے کئی دوستوں نے خفت کا اظہار بھی کیا مگر حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سلتا عوام ہر اس کو پہچان لیتے ہیں جو جتنے بھی روپ بدل کر آجائے کئی۔

معصوم لوگوں نے پیپلز پارٹی کو اپنا ووٹ مجبوری کے طور پر دیا کہ امیدوار آذاد ہیں تیر کے نشان پر نہیں مگر پتا انہیں بھی تھا کہ ووٹ کس کو دے رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والا شخص پیپلز پارٹی سے نفرت کرنے لگا جس کی مثال حالیہ الیکشن میں سامنے آیا روپ بدل کر پیپلز پارٹی کو تقویت پہنچانے والے امیدوار بھی عوامی غصہ کا نشانہ بن گیا ۔

اب بلدیاتی الیکشن میں یہی لوگ تحریک انصاف کو بھی ساتھ ملا کر عوام پر ایک بار پھر نیا جال پھنکیں گیاس امید پر کہ عوام شائد اس جال میں پھنس جائیں ۔مگر میں نہیں سمجھتا کہ ضلع چکوال کے عوام ان لوگوں کو پہچاننے میں کوتاہی کا مطاہرہ کر کے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو اپنے اوپر مسلط کر لیں اگر فرض کر لیں کہ عوام کو ایک بار پھر وہ اپنے جال میں پھانس لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔

People's Party

People’s Party

تو ان کے پاس کیا وویژن ہو گا کہ وہ عوام کی بھلائی کریں گے اور پیپلز پارٹی کے منشور سے ہٹ جائیں گے مگر یہ تو وقت کی بات ہے ابھی بلدیاتی الیکشن کب ہونگے ہونگے بھی یا نہیں بحرحال پیپلز پاڑی کے ہم خیالوں نے اپنے عزم کا اظہار کر دیا کہ پیپلز پارٹی کی بی ٹیم اب متحد ہو کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گیدوسری طرف مسلم لیگ ن کی نئی بننے والی حکومت کو بھی بے پناہ مسائل سا سامنا ہے ۔

مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ ملنے کے بعد سے ہی لوڈ شیڈنگ میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی بھی نوید سنا ڈالی ہیاب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کہاں تک عوامی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے میاں نواز شریف تو پر عزم ہیں کہ وہ ملک کو ایک مثالی حکومت دیں گے۔

مہنگائی کے جن کو قابو کر لیں گے بجلی کے بحراں کو بھی آسانی سے قابو کر لیں گے اب تو عوام نے بھی بے پناہ توقعات میاں نواز شریف کی حکومت سے وابسطہ کر لی ہیں وقت آہستہ آہستہ اس جانب گامزن ہے جب میاں برادران کی حکومت بننے کو جا رہی ہے ۔

عوام بھی بے چینی سے اس انتظار میں ہیں کہ میاں برادران کی حکومت بنے اور انہیں مصیبتوں سے نجات ملے پھر اوپر سے عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

کہ وہ بھیس بدل کر مسلم لیگ ن کے راستوں میں روڑے اٹکانے والوں کا بھی محاسبہ کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں انہیں مسترد کر دیں صرف انہی لوگوں کو ووٹ دیں جو حکومتی ہو ورنہ ان کے مسائل جوں کے توں ہی رہیں گے۔

Ryaz Ahamed

Ryaz Ahamed

تحریر : ریاض احمد ملک