ہزار سی سی سے بڑی نجی گاڑیوں میں سی این جی بھروانے پر پابندی

CNG

CNG

(جیوڈیسک) کراچی حکومت نے 25 مئی سے 1000 سی سی سے زائد پاور کی پرائیویٹ گاڑیوں کو سی این جی فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاس کے مطابق فیصلے کا اطلاق ہزار سی سی اور اس سے کم پاور کی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ ترجمان وزیراعظم ہاس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بھی فیصلے سے مستثنی ہوگی۔

دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کاحکم ماننے سے انکار کردیا ہے، ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ ایسا فیصلہ کرنا نگراں حکومت کامینڈیٹ نہیں۔