گجرات کی خبریں 21.05.2013

انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس صدر میاں محمد اعجاز کی صدرات میں ہوا
گجرات(جی پی آئی) انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس صدر میاں محمد اعجاز کی صدرات میں ہوا ، جس میں عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابقہ ماہ کی کاروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی کی جس کی ہائوس نے توثیق کی ۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ ماہ مارچ ، اپریل میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 16376 مریضوں کو 1293793 روپے کی مفت ادویات دی گئیں ، جبکہ ٹوٹل آمدن 146003 روپے ہوئی ۔ انہوںنے بتایا کہ سی سی بی اور عطیات اور انجمن بہبود مریضاں کی طرف سے مختلف 171 مریضوں کو فری سرجیکل آلات فراہم کیے گئے، اور 373 ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں اور 71 مریضوں کا بیت المال کے ذریعے علاج معالجہ کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ گجرات کے مخیر حضرات بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے مختلف پراجیکٹ پر بھی ہمارے ساتھ تعاون کرینگے ۔ اجلاس میں وفات پانے والی ممتاز شخصیات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری احمد مختار کی صدارت میں حلقہ این اے 105 پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس عوامی رابطہ آفس میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کی صدارت میں حلقہ این اے 105 پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس عوامی رابطہ آفس میں منعقد ہوا ، جس میں حلقہ این اے 105 کے امید واران اور عہدیداران نے شرکت کی ۔سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، 1990 اور 1997 میں بھی یہ کھیل کھیلا گیا، مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کیساتھ ہے ۔ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں اور گلگت ، بلتستان میں مقبول جماعت ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمارا رابطہ عوام سے رہے گا، عوامی رابطہ آفس عوام کیلئے کھلا رہے گا ۔ چوہدری احمد مختار نے الیکشن پراسیس پر تحفظات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی ، مگر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پرہمارے تحفظات ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے پہلے بھی گجرات سے الیکشن لڑاتھا اور آئندہ بھی گجرات سے ہی الیکشن لڑونگا ۔ میں کسی دوسرے حلقہ سے الیکشن لڑنے نہیں گیا ، گیارہ مئی کے جو رزلٹ آئے ہیں اس کے باوجود میرا تعلق عوام کیساتھ برقرار رہے گا ۔ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنائینگے اور گجرات میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرینگے اور تنظیمی سٹرکچر میں پرانے ساتھیوں اور نوجوان کو شامل کرینگے۔پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے صدر میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے کہا کہ احمد مختار کی قیادت میں پیپلز پارٹی گجرات میں مضبوط کرینگے اور گجرات کو پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ بنائینگے ۔ اس سلسلہ میں بہت جلد ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا ، جس میں ورکروں کو ساتھ ملا کر پارٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر نے کہا کہ اپنی کوتاہیوں کو دور کرینگے اور پارٹی کو مضبوط بنائینگے ۔سیکرٹری اطلاعات عبد الرزاق سلیمی نے کہا کہ عوام نے جانے والوں اور آنے والوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ آپ کی کارکردگی بہتر ہونی چاہیے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے منصفانہ الیکشن کی فضاء قائم کی ہے اور تاریخ میں اسے یاد رکھا جائیگا ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اندر کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرینگے ۔ زاہد حسین سلیمی نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں جس طرح عوام چاہتے تھے اس طرح ہم نہیں کر سکے ہیں ۔ حلقہ پی پی 111 میں 2010 ء کے ضمنی الیکشن میں ہمارے ساتھیوں کا جو ن لیگ کے ساتھ رابطہ تھا اس وجہ سے ہمیں زیادہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔امید وار حلقہ پی پی 110 طاہر وڑائچ نے کہا کہ میرے حلقہ میں 15 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے ، دوسرے شہروں سے لوگوں نے آ کر ووٹ کاسٹ کیے مگر پھر بھی ہم عوامی فیصلہ کی قدر کرتے ہیں اور آئندہ مزید محنت کرینگے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر صادق طور نے کہا کہ ہم اپنی کوتاہیوں کو دور کرینگے اور پارٹی کو گجرات میں مضبوط کرینگے ۔ سٹی صدر رضوان دلدار نے کہا کہ لوگ بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ہمیں گیارہ مئی کے انتخابات میں شکست سامنا کرنا پڑا، مگر انشاء اللہ تعالیٰ ہم پارٹی کو مضبوط کرینگے اس موقع پر عامر لطیف طور ،عد یل شاہ ، عفت ممتاز شاہ ،چوہدری رصوان صابووال ، چوہدری ارشاد دراجی ، شاہد منور ، مشتاق کیرانوالہ ، چوہدری محمد اسلم لنگے ، طاہر صادق بٹ ، مہر آصف ، مہر ندیم گنجاہی ایڈووکیٹ ، میاں شہزاد احمد میر ، میاں اصف ، ندیم احمد سندھو ، غلام عباس ملہی ، حاجی محمد حنیف اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان اقبال مکی نے سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر MR.MPENDULO KUMALO کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں پر تکلف ظہرانہ دیا
گجرات(جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدنان اقبال مکی نے سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر MR.MPENDULO KUMALO کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔ اس موقع پر سائوتھ افریقہ ہائی کمشنر ٹریڈر آفیسر قیصر عباس ، سیرل وینز زنے بھی شرکت کی ، صدر عدنان اقبال مکی ، سینئر نائب صدر ندیم چیمہ ، نائب صدر مظہر اقبال اعوان، سابق صدر حاجی محمد الیاس ، مرزا محمد مشتاق ، الحاج محمد افضل گوندل ، ندیم چیمہ ، نعیم امتیاز گوندل ، طاہر شیر نے استقبال کیا اور اس موقع پر آصف رضا نقوی ، ضیغم شاہ ، مرزا الیاس جرال ، ملک طارق بلال ، صابر شاہ ،بلال نیئر، اسد بھٹی ، امجد ادریس ، ثناء اللہ بٹ ، لیاقت زمان اوپل ، احمد حسن وٹو، شہباز انصاری ، ثاقب اسحاق ، امتیاز کوثر ، احسن مرزا ، نعمان شفیع ، محمد شفیق ، مرزا محمد وقاص ، شیخ جاوید ، علی مرتضیٰ ، عمر اسلم ، راجہ طاہر شیر ، میاں اکمل ، شیخ فیصل ، مختار الحسن گڈو ، محمد ارشد اور دیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے صنعتکار تاجر سائوتھ افریقہ میں سرمایہ کاری کریں :افریقی ہائی کمشنر
گجرات(جی پی آئی)سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر MR.MPENDULO KUMALO نے کہا ہے کہ گجرات کے صنعتکار تاجر سائوتھ افریقہ میں سرمایہ کاری کریں ۔ ہماری حکومت انکے ساتھ بھر پور تعاون کریگی ۔ ہمارا مقصد دونوں ممالک کے عوام میں رابطے بڑھنا اور باہمی تجارت کو فروغ دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرا ت چیمبر میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور سائوتھ افریقہ حکومت بیروزگاری کے اقدامات کر رہے ہیں ، پاکستان سرمایہ کار سائوتھ افریقہ میں سرمایہ کاری کریں اور تجارتی وفود کا تبادلہ کریں۔سائوتھ افریقہ میں بہت زیادہ پاکستانی کاروبار کر رہے ہیں اور ہماری حکومت ان کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔پاکستان صنعتکار اپنی منصوعات کے فروغ کیلئے سائوتھ افریقہ کی منڈی میں آئیں ہماری حکومت انکے ساتھ تعاون کریگی۔سائوتھ افریقہ میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ، وہاں کاروباری لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی وہاں پر کم از کم 3 کروڑ کی سرمایہ کاری کریں اور وہاں کے لوگوں کو روزگار فراہم کریں تو اس میں بے تحاشا ٹیکسوں میں چھوٹ دی جاتی ہے ۔صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی نے کہا کہ سائوتھ افریقہ اور پاکستان مابین تجارت بہت کم ہے ، سائوتھ افریقہ کیساتھ دنیا کی تجارت کا حجم 80 بلین ڈالر تک ہے جبکہ پاکستان کی تجارت کے ساتھ اس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے ۔ پاکستان اور سائوتھ افریقہ نے 2015 ء تک اپنی دو طرفہ تجارت کا حجم 1 بلین ڈالرز تک بڑھانے کا ارادہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سے سائوتھ افریقہ برآمدات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہمارا اصل مقصد ہے ، جس کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ آپ ہمارے EXPORTER کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش میں بہت اہم کردار ادا سکتے ہیں ۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ گجرات چیمبر آف کامرس کا ایک وفد سائوتھ افریقہ میں ہونے والی Saitex & Africa Big-7 نمائش کا دورہ کرنا چاہتا ہے جو کہ جوہانسبرگ میں June 30-July02 تک منعقد ہو رہی ہے ، اس تجارتی وفد کی تشکیل کیساتھ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے۔سابق صدر گجرات چیمبر حاجی محمد الیاس نے کہا کہ ہم سائوتھ افریقہ میں اپنے پنکھے ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں ہماری راہنمائی کی جائے، اور وہاں سرٹیفکیشن کے بارے میں ہمیں آگاہ کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ اگر سائوتھ افریقہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ہم وہاں پنکھوں کی فیکٹری بھی لگا سکتے ہیں ۔ سابق صدر مرزا محمد مشتاق نے کہا کہ سائوتھ افریقہ میں پاکستانی فرنیچر کی مانگ ہے اگر حکومت تعاون کرے تو ہم اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ ملک طارق بلال نے کہا کہ 2009 میں ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول سائوتھ افریقہ ایکسپورٹ ہوئے مگر اب پاکستانی چاولوں کی ایکسپورٹ کی تعداد کم ہو کر رہی گئی ہے ، اس سلسلہ میں رائس ایکسپورٹر کیساتھ تعاون کیا جائے ۔شاہد عمران نے کہا کہ آٹو باڈی پارٹس کے سلسلہ میں سائوتھ افریقہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے اور ہمیں آسان شرائط پر ویزے فراہم کیے جائیںتاکہ ہم آٹو باڈی پارٹس آسانی سے تیار کر سکیں۔الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ سائوتھ افریقہ کے صنعتکار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں ، اس موقع پر ندیم چیمہ سینئر نائب صدر ملک مظہر اقبال نائب صدر ، فرقان ایوب ، نعیم امتیاز گوندل ، ثناء اللہ بٹ ، بلال نیئر ، قاسم امجد ترہنگی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد الیاس کی قیادت میںزہرہ شاہد کے قتل اور انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ضلع کونسل ہال سے گجرات پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
گجرات( جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد الیاس کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکن زہرہ شاہد کے قتل اور گیارہ مئی کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ضلع کونسل ہال سے گجرات پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور گجرات پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔ اس موقع پر حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج افضل گوندل ، چوہدری ساجد یوسف چھین ، چوہدری اختر جوڑا ، عرفان سلیم بٹ ، عثمان بیگ ، تنویر گل ، احمد ندیم گجر ، محسن جاوید بٹ ، اشفاق نورین ، اجمل علی خاور ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ چوہدری محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان زہرہ شاہد کے قتل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ، حکومت انکے قاتل کو گرفتار کرے ۔ انہوںنے کہا کہ نگران حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کیا گیا ، اور انتخابات میں بے تحاشا دھاندلی کی گئی ، پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں ۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ تبدیلی لا کر رہیں گے ۔ الحاج افضل گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے فیصلے کو بدلا نہیں جا سکتا ۔انشاء اللہ تعالیٰ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت کریگی ، اور عوام کو تحفظ فراہم کریگی ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، اور لوڈ شیڈنگ سے کاروبار مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی عمران ظفر کی جیت حق اور سچ کی جیت ہے :چوہدری خاور کٹھانہ
گجرات (جی پی آئی)نائب صدر سٹی گجرات یو تھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری خاور کھٹانہ نے کہا ہے کہ حاجی عمران ظفر کی جیت حق اور سچ کی جیت ہے حاجی عمران ظفر ایک عوامی اور حقیقی خدمتگار ہیں جنہوںنے گجرات میں اپنے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کروایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے مخالفین دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں حالانکہ دھاندلی ہمارے مخالفین کی پیدا کردہ پیداوار ہے اور ہمارے مخالفین نے دھاندلی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور اب شکست کا سامنا کرنے سے ڈر رہے ہیں عوام کے مینڈیٹ کو کس منہ سے جھٹلا رہے ہیں عوام نے اپنے حقیقی قائدین کو ووٹ دیکر منتخب کر لیا ہے ااور اب وہ ملک میں حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کے خواہش مند ہیں ہمارے قائدین انشاء اللہ تعالیٰ اقتدار سنبھالنے کے بعد جلد از جلد ملک میں موجود تمام بحرانوں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیں گے اور انشا ء اللہ تعالیٰ عوام کی تمام تر امیدوں پر پورا اترینگے اور ایک بار پھر ملک اور خاص الخاص صوبہ پنجاب خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہ وجائیگا انہوںنے مزید کہا کہ حاجی عمران ظفرنے گجرات میں چار ارب روپے کے ترقیاتی فندز لا کر گجرات کی ترقی کی راہ کو ہموار کیا تھا اور اب وہ عوامی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی فنڈز اور منصوبہ جات کو لیکر آئیں گے جس سے شہر میں ترقی کی راہ روشن ہو جائیگی ۔ انہوںنے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔