تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جب تک متنازعہ حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے کیے گئے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی حقیقت بن چکی ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند دونوں میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ایک بار پھر سے کارکنوں کے درمیان ہوں گے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسمبلی میں مضبوط اور موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔