اسلام آباد : چینی وزیراعظم کی آمد پر سیکورٹی ہائی الرٹ

Security

Security

اسلام آباد(جیودیسک)چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد کے موقع پروفاقی دارلحکومت میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع پروفاقی دارلحکومت کے گردونواح موبائل سروس بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق موبائل سروس صرف اس وقت بند کی جائے گی جب چینی وزیراعظم چکلالہ ایئربیس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔

اسلام آباد شہر پہنچنے تک موبائل سروس متعین کردہ روٹس اوراس کے گردونواح میں بند رکھی جائے گی۔ رات سے ہی اسلام آباد میں ریڈزون کوسیل جبکہ ذون میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے کومحدود کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کوچینی وزیراعظم کی قیادت میں آنے والے اعلی سطحی وفد کے دورے کے موقع پرفول پروف سکیورٹی کے حوالے سیخصوصی احکامات جاری کئے گئے۔

ان احکامات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں لگے مختلف ناکوں پرسکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے اورآنے جانیوالی گاڑیوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی احکامات کے تحت فضائی نگرانی کاعمل بھی جاری ہے۔