چینی وزیر اعظم لی کی جیانگ کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

Chinese Premier

Chinese Premier

اسلام آباد(جیوڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی کی جیانگ2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے چینی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

چینی وزیر اعظم کے استقبال کے تینوں مسلح افواج کے سربراہ اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے. وزیراعظم لی چیانگ چین کی وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔بھارت کا دورہ مکمل کر کے وہ آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

ظہرانے کے بعد وزیراعظم لی کیکیانگ کی صدر زرداری اور نگران وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی۔اسی شام وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو چینی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں مختلف سیاسی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہونگی،وزیراعظم لی چیانگ کو نشان پاکستان بھی دیا جائے گا۔دوسری نامزد وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی چینی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔