گوجرانوالہ : بہادر خاتون نے گھر میں ڈکیتی کرنیوالے ڈاکو کو پکڑوا دیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک بہادر خاتون نے گھر میں ڈکیتی کرنیوالے ایک ڈاکو کو پکڑوا دیا۔محلے داروں نے ڈاکو کو خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔ڈکیتی کا واقعہ سید پاک دھلے کے علاقے میں پیش آیا۔

ڈاکوں نے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا لیااور جب زیوارت اور نقدی سمیٹ کر فرار ہونے لگے تو وہاں موجود ایک خاتون نے شور مچاتے ہوئے ڈاکوں کے پیچھے دوڑ لگا دی۔دیکھتے ہی دیکھتے وہاں محلے دار جمع ہوگئے۔ جنہوں ڈاکو کو دبوچ کراس کی خوب پٹائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔