حیدر آباد(جیوڈیسک)الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلیوں کے خلاف 10جماعتی اتحاد کی اپیل پر سندھ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔سندھ یونی ورسٹی جامشورو، مہران یونی ورسٹی اور میرپورخاص میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ دس جماعتی اتحادکی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہے۔
کندھ کوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،خیرپور،ٹھری میرواہ ، ٹنڈوباگو اور پنگریو میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔چمبڑمیں مسلح افراد نے کاروباری مراکززبردستی بند کرادیئے۔نوشہروفیروز ،قاسم آباد اور ٹنڈو محمد خان میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔
سندھ یونی ورسٹی جامشورو اور مہران یونی ورسٹی میں امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ میرپورخاص میں آج ہونے والاگیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ اب 7 جون کو ہوگا۔ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت انٹر امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔