چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کو تجزیہ کاروں نے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین ہر مشکل وقت میں کام آیا اور اب بھی پاکستان بجلی سمیت کئی شعبوں میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
سینئر تجزیہ کار طلعت مسعود نے زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور چین دونوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
تجزیہ کار اکرم سہگل کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو چالیس سے پچاس سال کا عرصہ ہوگیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوستی مزیدمضبوط ہو رہی ہیں۔
سابق سفارتکار ظفر بلالی نے بھی چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان چین سے بجلی سمیت کئی شعبوں میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔