PWD کے تمام ورکرز کے مطالبات کو فوری پوراکیا جائے حکومت آزاد کشمیر ٹائم سکیل کو فوری جاری کریں

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )PWDکے تمام ورکرز کے مطالبات کو فوری پوراکیا جائے حکومت آزادکشمیر ٹائم سکیل کو فوری جاری کریں ان خیالات کااظہار تنظیم غیر جریدہ مرکزی راہنما چوہدری عمران یوسف ،چوہدری سیف اللہ ،چوہدری ارشد کوہل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر ان مظاہروں کے باوجودٹائم سکیل کی اجرائیگی اور ورک چارج ملازمین کے مستقلی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے تو نیا لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے طویل ہڑتال اور انتہائی اقدامات عمل میں لائے جائیںگے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اعلیٰ بیوروکریسی پر عائد ہو گی ہم مکمل طور پر PWDملازمین کیساتھ ہیں اورانکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔