اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری اور نوازشریف نے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر ہونے والی ون آن ملاقات میں دونوں رہنماں نے ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔صدر زرداری اور میاں نواز شریف نے اتفاق کیا کہ ملک کے بہتر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہاکہ وہ پہلے ہی نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم سمجھتے ہیں،جبکہ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے صدر کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔