اسپاٹ فکسنگ: ونود دارا سنگھ کے سنسنی خیز انکشافات

Vinod Dara Singh

Vinod Dara Singh

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث بالی ووڈ اداکار ونود دارا سنگھ نے بی سی سی آئی کے صدر سری نیواسن کے داماد سے رابطے کا انکشاف کردیا۔ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہرگزرتے دن کے ساتھ سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آرہے ہیں۔

بھارتی اداکار ونود دارا سنگھ کی گرفتاری سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ہل چل مچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونود دارا سنگھ نے پولیس کو تفتیش کے دوران بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بی سی سی آئی کے صدر این سری نیواسن کے داماد گروناتھ سے رابطہ تھا۔

وہ گروناتھ کو ذاتی معاملات کیلئے فون کیا کرتے تھے۔گروناتھ آئی پی ایل کی فرینچائز چنائی سپر کنگز کے ساتھ منسلک ہیں۔ ونود دارا سنگھ کے بیان نے اسپاٹ فکسنگ کیس کو مزید الجھا دیا ہے۔

پولیس نے گروناتھ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ونود دارا سنگھ کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران چنائی کے نمبر پر کی جانے والی کال کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس نے ونود دارا سنگھ کے گھر پر چھاپہ مار کر نقد رقم بھی برآمد کی ہے۔