ڈبلن(جیوڈیسک)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں کل آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ایکشن میں نظر آئے گی۔
دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ 2007 میں آمنے سامنے آئی تھیں، یہ میچ آئرش ٹیم نے 3 وکٹ سے جیت کر سب کو حیران کردیا تھا، مئی2011 میں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کا دورہ کیا۔
دو میچز کی سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کی، اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل 2 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔