الیکشن کمیشن نے کامیاب ارکان قومی اسمبلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Election camition

Election camition

اسلام آباد: (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے آٹھ سو آٹھ ارکان کی کامیاب کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری طرف قومی اور پنجاب اسمبلی کے بیالیس آزاد ارکان نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے گیارہ دن کے بعد آٹھ سو آٹھ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ اکتالیس ارکان اسمبلی کے عدالت اور الیکشن کمیشن کے ری پولنگ آرڈرز کے بعد نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہو سکے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن پنجاب محبوب انور نے بتایا کہ قومی و پنجاب اسمبلی کے بیالیس آزاد اراکین نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔ ان میں قومی اسمبلی کے بارہ اور صوبائی اسمبلی کے تیس ارکان شامل ہیں۔