ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کراچی کے انچارج کی بنیادی رکنیت ختم

MQM

MQM

کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر احتسابی عمل کے سلسلہ میں جو تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان تحقیقات کی روشنی میں رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔