لاہور(جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں رنگ روڈ پر زیرتعمیر پل کاایک حصہ دھماکے کے ساتھ گرگیا۔انتظامیہ نے ملبہ ہٹانے کیلئے سڑک بلاک کردی۔عینی شاہدین کے مطابق ڈیفنس فیز4 میں کماہاں پنڈکی قریبی آبادیوں کے پیدل رِنگ روڈ کراس کرنے کیلئے پل زیر تعمیرتھا۔
اس کا ایک حصہ آج صبح اچانک دھماکے کے ساتھ آ گرا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی یا گزرنے والی گاڑیوں کا نقصان نہیں ہوا۔
رنگ روڈ اتھارٹی پولیس نے پل گرنے کے بعد دونوں جانب ٹریفک بلاک کر دی،پل تعمیر کرنیوالی کمپنی کاٹھیکے دار اور متعلقہ عملہ بھی وہاں پہنچ گیا،جنہوں نے رنگ روڈ سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔