اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آبادملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرارہے۔بدھ کو سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش ہنزہ میں تین ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری گرمی کی لہر رواں ہفتے تک جاری رہے گی جس کے بعد اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔