سپریم کورٹ آج پرویز مشرف غداری مقدمہ کیس کی سماعت کریگی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں آج پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے، نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکے خلاف توہین عدالت اورانتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت مختلف اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے ابرارالحق اورجماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے، ایل پی جی کوٹہ اورانتخابی اصلاحات سے متعلق کیسوں کی سماعت بھی کرے گا جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں۔

تین رکنی بنچ کمیشن، توقیرصادق کی گرفتاری اورنگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکے خلاف توہین عدالت کے کیسوں کی سماعت کرے گا۔ نگران وزیراعظم میرہزارکھوسوعدالتی احکامات کے باوجود تقرریاں اورتبادلے کرنے پرتوہین عدالت کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔