امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور یمن میں ڈرون حملوں کے دوران 4 امریکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام کے مطابق بم دھماکو ں کی منصوبہ بندی کے ماسٹر مائنڈ امریکی شدت پسند انوار اولاکی کو ستمبر دوہزا گیارہ میں یمن میں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس بات کی تصدیق امریکی کانگرس کو لکھے گئے خط میں کی گئی ہے۔
اس حملے میں امریکی شہری سمیر خان اور انوراولاکی کا بیٹا عبدالرحمان اولاکی بھی مارا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں دوہزار گیارہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں بھی ایک امریکی شہری جیڈمحمد کو نشانہ بنایا گیا۔
نارتھ کیرولینا کے رہائشی جیڈ محمد کی بیوی نے ڈرون حملے میں شوہر کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ امریکی انتظامیہ اس سے قبل انوار اولاکی کی ہلاکت پر بات کرنے سے گریزاں تھی۔ صدر اوباما جلد اس معاملے پر اہم بیان جاری کرنے والے ہیں۔