اسپاٹ فکسنگ : اسد روف کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کاامکان

Spot-Fixing

Spot-Fixing

نئی دلی(جیوڈیسک) بھارتی میڈیا نے انڈین پریمیر لیگ میں اسکینڈل میں پاکستانیوں کو گھسیٹنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے اب ایک پاکستانی امپائر کو بھی شک کے دائرے میں شامل کرادیا ہے۔وندوہ سنگھ کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرلیا جس سے اہم معلومات ملنے کا امکان ہے ،ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری سانت ، اجیت چنڈیلا اور چوون کی گرفتاری سے قبل ہونیوالے راجستھان رائلز کے میچ میں اس امپائر نے میچ سپروائز کیا تھا۔

اخبار نے تو اپنی رپورٹ میں امپائر کا نام نہیں دیا۔ لیکن وہ میچ سپروائز کرنے والے پاکستانی امپائر اسد روف تھے۔ کرائم برانچ کے ایک نامعلوم افسر نے اس اخبار کو بتایا کہ پاکستانی امپائر کے وندو سنگھ اور بعض بکیوں سے تعلقات کا شبہ ہے۔

لیکن اس وقت یہ نہیں کہاجاسکتا کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث ہیں یا نہیں ،جبکہ ادار وندوہ سنگھ کے گھر کی تلاشی کے دوران موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا جسے پولیس نے اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔