برسبین(جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے سوشل میڈیا پر صحافیوں سے نامناسب انداز میں گفتگو کرنے پر کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک خبر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو صحافیوں سے ٹوئیٹر پر بدتمیزی کی تھی۔
جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے وارنر پر پانچ ہزار سات سو پچاس ڈالرز جرمانہ عائد کردیا ہے۔ وارنر نے اپنی غلطی کا اعتراف اور اس پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹر نے ان کا امیج متاثر کیا جس کے بعد وہ اپنے غصہ پر قابو نہیں پاسکے تھے۔