امریکی(جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں بوسٹن بم دھماکوں کی تحقیق کے دوران مشتعل ہونیوالے شخص کو پولیس نے گولی مارکر ہلاک کر دیا۔امریکی ذرائع کے مطابق ایف بی آئی ستائس سالہ ابراہیم سے پوچھ گچھ کررہی تھی کہ اس نے مشتعل ہوکر چاقو نکال لیا۔
ایف بی آئی کا دعوی ہیکہ ابراہیم نے ان کے ایک اہلکارکو زخمی بھی کیا جس پر اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفتیش کے وقت میساچیوسٹس کیدوپولیس اہلکار بھی کمرے میں موجود تھے۔ زخمی اہلکارکو بعد میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔