کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ میں اے ٹی ایف کے ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اے ٹی ایف کا ٹرک بھوسہ منڈی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔
ٹرک میں 28 افراد سوار تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ زخمیوں اور شہدا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔