اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آباد نوازشریف نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران نواز شریف نے چینی وزیر اعظم سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ سول نیوکلیر ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انفرا سٹرکچر کی ترقی کیلئے چین کے تجربے سے استفادہ کرناچاہتا ہے۔