غذائیت سے بھر پور بینگن کھائیں اورصحتمند ہو جائیں،نئی تحقیق

Eggplant

Eggplant

لندن(کیو ڈیسک)لندن این جی ٹی قدرت نے کھانے کی ہر شے میں غذائیت کے ہمراہ افادیت بھی پو شیدہ رکھی ہے۔ بینگن بھی ایک ایسی ہی سبزی ہے جسے زیادہ تر افراد کھانا پسند نہیں کرتے لیکن اس کے فوائد سننے کے بعد یقینا آپ بھی اسے اپنی ڈائٹ میں ضرور شامل کرناچاہیں گے۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بینگن انسانی معدے کو طاقت دینے کے ساتھ ساتھ بھوک میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

جسے گیس اور تیزابیت کے مریض بطور قبض کشا دوا کے استعمال کرتے ہیں۔انسانی جلد کیلئے انتہائی مفیدسبزی بینگن میں ایسے قدرتی اجزا بھی کثرت سے پائے جاتے جو کینسر جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھنے میں نہایت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں اس بیش فائدہ سبزی میں موجود پوٹاشیم دل کو تقویت بخشتا ہے جبکہ بینگن قو تِ حافظہ کی کمزوری کو دور کرتے ہوئے دیگر کئی بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔