ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

Amnesty International

Amnesty International

پاکستان (جیوڈیسک)میں انسانی حقوق کی پامالی سلسلہ جاری ہے۔ اقلیتیں بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عام اور اقلیتوں کو پرتشدد کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافی غیر محفوظ بنا دیئے گئے ہیں۔وہ اپنیفرائض ادا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ صحافیوں کو سیاسی تنظیموں کے علاوہ دہشت گرد تنظیموں سے بھی ہر لمحہ خطرہ لگا رہتا ہے۔ بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کو غیرت کے نام پر پامال کیا جارہا ہے۔

جبکہ اقلیتی برادری کے ساتھ بھی دہرا سلوک اپنایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا مسئلہ پناہ گزینوں ہے۔ جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تاہم انتظامات کی کمی کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ رپورٹ میں انٹرنیٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف موثر ہتھیار قرار دیا گیا ہے۔