کوئٹہ : پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 10 اہلکاروں سمیت 12 جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں پولیس ریپڈ رسپانس فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں10 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔پولیس ریپڈ رسپانس فورس کا ایک ٹرک بھوسہ منڈی کے رہائشی علاقے سے گزر رہا تھا کہ سڑک پر نصب بم پھٹ گیا۔

دھماکے کی زدمیں آنے والا ٹرک مکمل تباہ ہوگیا جبکہ ٹرک میں سوار 10 اہلکار جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ھسپتال منتقل کیا گیا۔

جن میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں میں چار عام شہری بھی ہیں۔ دھماکیکیبعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے میں سو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔اور مواد رکشا میں رکھا گیا تھا.