بلوچستان : ثنااللہ زہری اورچنگیزخان مری میں دوڑ جاری

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان کے لیے نواب ثنا اللہ زہری اور میر چنگیز خان مری میں دوڑ جاری ہے۔ ممکنہ اتحادی ن لیگ کے بجائے کسی اور جماعت سے وزیراعلی نامزد کرنے پر بضد ہیں۔ اس سلسلے میں نواز شریف جلد ہی محمود خان اچکزئی اور میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات کرینگے۔

وزیراعلی بلوچستان کے نام پر اتفاق رائے کے لیے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے جلد پختو نخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی بلوچستان کی قیادت سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اندر بھی وزیراعلی بلوچستان کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

مسلم لیگ ن کا ایک گروپ نواب ثنا اللہ زہری اور دوسرا گروپ میر چنگیز خان مری کو وزیر اعلی بنانے کا حامی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ممکنہ اتحادیوں نے تجویزدی ہے کہ وزیراعلی بلوچستان ن لیگ کے بجائے اتحادی جماعت سے لیا جائے۔