ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شروع ہونے والا تطہیر کا عمل جاری رہے گا۔ زمینوں، مکانوں اور دکانوں پر قبضے میں ملوث افراد کی ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں۔ چندہ مانگنے والے ذمہ دار اور کارکن کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نیواضح کیا۔
ایم کیوایم میں چندہ جمع کرنے پر پابندی ہے۔ اگر کسی ذمہ دار یا کارکن کے باریمیں تاجر یا ٹھیلے والے سے چندہ مانگنے کی شکایت ملی تو الزام ثابت ہونے پر اس کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چائنہ کٹنگ، آبادکاری، مکانوں، پلاٹوں اور دکانوں پر قبضے جیسے معاملات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے جس میں ملوث افراد کی ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں۔
متحدہ کے قائد نے کارکنوں کو ہدایت کی کہاگر کوئی پراپرٹی کی خریدوفروخت کے کاروبار سے بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے تو رضا کارانہ طورپر پارٹی سے مستعفی ہو جائے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہاکہ تحریک میں رہتے ہوئے ٹھیکیداری کی اجازت نہیں اگر کوئی اس پیشے سے وابستہ ہے۔
تو پارٹی سے الگ ہوکر یہ کاروبار کرے۔ قائد تحریک نے کہا کہ ایم کیوایم عوامی جماعت ہے، عوام کی مشکلات کا سبب بننیوالے عناصر کے لئے متحدہ میں کوئی گنجائش نہیں۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ تحریکی پیغام کے فروغ کے لئے کام کریں اور کارکنوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔