اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکرخارج کردیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کہتے ہیں جس پارٹی نے بائیکاٹ کیا اس کی درخواست پر تو کبھی الیکشن ریورس نہیں کرینگیپورے ملک میں اتنا بڑا الیکشن ہوا کیسے ختم کردیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی دھاندلیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ،،تحریک انصاف کے سربراہ ابرار الحق نے عدالت کو بتایاکہ پورے حلقے میں سوگ کا منظر ہے انصاف کیلئے آیا ہوں،جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی درخواست سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، آپ کوالیکشن ٹربیونل میں جانا چاہیئے۔
چیف جسٹس نے جماعت اسلامی کراچی کے وکیل سے پوچھاکہ آئین میں الیکشن بائیکاٹ کا کہاں لکھا ہے،جو الیکشن کا بائیکاٹ کرتا ہے اس کو ہم رعائت کیسے دے سکتے ہیں۔
کیا ہم سارے انتخاب عمل کو ریورس کردیں، مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواستیں آرٹیکل184کے ضمرے میں نہیں آتیں ،، سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی اور ابرارالحق کی درخواستیں ناقابل سماعت قراردیتے ہوئیخارج کردیں اور حکم دیاکہ درخواست گذار الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں۔