شدید گرمی میں سرکاری اور پر ائیویٹ سکولوں میں فوری چھٹیاں کی جائیں سکولوں میں بچے بے ہوش ہورہے ہیں
Posted on May 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : شدیدگرمی میں سرکاری اور پر ائیو یٹ سکولوںمیںفوری چھٹیاںکی جائیںسکولوںمیںبچے بے ہوش ہورہے ہیں۔اکثرسرکاری سکولوںکے واٹڑکولربھی خراب ہیںجس سے سکولوں میں ٹھنڈا پانی میسر نہیں ہے اوپر سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے اس سخت گرمی میںانتہاکررکھی ہے۔
بچو ں کے والدین کا اعلی حکا م سے مطا لبہ۔تفصیلا ت کے مطا بق بچوںکے والدین نے بتایاکہ شدیدگرمی میںغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہاہوچکی ہے سکولوںمیںبچے بے ہوش ہورہے ہیںسرکاری سکولوں میں جوواٹر کولر لگائے گئے ہیں اکثر خراب رہتے ہیں جس سے بچوں کو ٹھنڈا پانی پینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اکثرسکول صبح 8بجے شروع ہوتے ہیںاور2بجے سخت گرمی میںچھٹی ہوتی ہے۔
بچوںکے والدین کو شدید گرمی میںاپنے بچوں کو سکول سے لانامشکل ہے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سکولوں کے پنکھے بھی بندرہتے ہیںجس سے شدیدگرمی میںبچے بے ہوش ہوجاتے ہیں اور سر کا ری اور کئی پرائیو یٹ سکو لو ں میں جیر نٹر کا بند وبست بھی نہیں ہے۔
پر ائیو ٹ سکو لو ں نے تو منہ ما نگی فیس کے با وجو د بھی ان مصو م بچو ں کو گر می سے بچنے کے لیے کو ئی خطر خو اہ بند وبست نہیں کیا ہو ا ہے ۔بچوںکے والدین نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس شد ید گر می کی وجہ سے جا نی نقصا ن سے بچنے کے لیے فوری طورپرسر کا ری اور پر ائیو یٹ سکولوںمیں چھٹیاںکروائی جائیںتا کہ کو ئی جا نی نقصا ن نہ ہو۔