سعودی عرب پاکستان کو پندرہ ارب ڈالر کا خام تیل فراہم کریگا

Pakistan & Sudia

Pakistan & Sudia

سعودی عرب(جیوڈیسک) سعودی عرب ایک بار پھر توانائی بحران میں جکڑے ہوئے پاکستان کی مدد کیلئے آگے آگیا۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے پندرہ ارب ڈالر کا خام تیل طویل المیعاد ادائیگیوں پر فراہم کئے جانے کی امید ہے۔

گردشی قرضے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بلند قیمتیں پاکستان کے لئے پریشانی کا باعث ہیں ۔ حکومتی عہدیداران کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز سے سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں جس کے باعث سعودی عرب نئی حکومت کی مدد کرنے میں خاصی دلچسپی لے رہا ہے۔

سال انیس سو اٹھانوئے اور دوہزار دو کے درمیان سعودی عرب نے پاکستان کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا خام تیل طویل المیعاد ادائیگوں پر دیا تھا ۔ اس رقم کے ادائیگی کو بعد میں گرانٹ کی شکل دے کر معاف کر دیا گیا تھا ۔

پاکستان یومیہ بنیاد پر ایک لاکھ بیرل خام تیل اور پندرہ ہزار ٹن فرنس آئل آئندہ تین سال کیلئے خریدنا چاہتا ہے جس کی مالیت پندر ہ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو گی ۔