ممبئی(جیودیسک)انڈین پریمئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد تحقیقات کا دائر وسیع سے وسیع تر ہو تا جا رہا ہے،اس سلسلے میں ممبئی پولیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد کے گھر پہنچ گئی۔سری نواسن کے داماد می ا پن پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام کے بارے میں پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔
می ا پن چنئی سپر کنگز کے مالکان میں سے ہیں می ا پن ذرائع کا موقف ہے کہ اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں، پولیس کی جانب سے کوئی سمن نہیں ملا ہے۔دوسری جانب دلی پولیس نے جے پور کے سناروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ دلی پولیس کی ٹیمیں مزیدبکیز کی گرفتاری کیلئے گوا اور حیدرآباد روانہ ہو گئی ہیں۔