بدین : بچوں میں گیسٹرو کی بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی

Badin

Badin

بدین(جیوڈیسک)بدین میں بچوں میں گیسٹرو کی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی۔ اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔گزشتہ تین دن سے گیسٹرو اور خسرہ کی بیماریوں نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔

روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کو سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کیا جا رہا ہے۔ اب تک سول اسپتال بدین میں تین بچے گیسٹرو کے مرض کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ ادویات کی قلت اور ڈاکٹروں کی کم تعداد کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔