پشاور: (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا سمبلی کے مزید تین نو منتخب آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ نامزد وزیر اعلی پرویز خٹک کہتے ہیں عوامی مسائل سے آگاہ ہیں حل کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
حلقہ پی کے چوالیس سے منتخب مشتاق غنی، پی کے چھیالیس سے قلندر خان لودھی اور پی کے پینسٹھ سے سمیع اللہ خان نے شمولیت کا اعلان پشاور میں منعقدہ تقریب میں کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور عوامی ہے۔ صوبے میں مثالی حکومت قائم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے ساتھ تمام معاملات پر مکمل اتفاق رائے ہے۔