لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔شہباز شریف نے سیاسی رہنماوں، ماہرین اور بیورو کریٹس پر مشتمل کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوا کر بلدیاتی ایکٹ منظور کرایا جائے گا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ووٹر لسٹوں کے نامکمل ہونے اور مشرف کے فرسودہ نظام کی وجہ سے بلدیاتی انتخات نہ ہو سکے لیکن اب اپنے وعدے کے مطابق نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔