کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو سولہ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔
تاہم منافع کے حصول کے لئے کی جانے والی فروخت کے دبا سے مارکیٹ میں اتار چڑھا شروع ہو گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو سولہ پوائنٹس کمی سے اکیس ہزار تین سو بیالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر پچاس کروڑ اکتالیس لاکھ شیئرز کا کام ہوا۔