ٹوبہ ٹیک سنگھ(جیوڈیسک)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر گاوں کے لوگوں نے دو لڑکوں کو پکڑ کر سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں، پنچایت نے دونوں کو پانچ سال کے لیے گاوں بدر کردیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں میں فرحان اور عاطف نے مبینہ طور پرایک محنت کش لڑکی کواغوا کرکے زیادتی کی کوشش کی۔
لڑکی کا شور سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور دونوں لڑکوں کو پکڑ کر سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا۔دوسری جانب گاوں کی پنچایت نے دونوں لڑکوں کو پانچ سال کے لیے گاوں بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلے گی۔