سابق وفاقی وزیر رحمان ملک نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچا دیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے الطاف حسین سے ملاقات میں انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی کی مبارکباد دی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ندیم نصرت، مصطفی عزیز آبادی، قاسم علی رضا، طارق جاوید، سیلم شہزاد، محمد انور اور طارق میر شریک تھے۔