امریکی صدر باراک اوباما کی نے گوانتا نامو میں قید یمنی باشندوں کو یمن کے حوالے کر نے پرعائد پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے گونتانامو جیل میں قید یمنی باشندوں کو یمن کے حوالے کرنے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
صدر اوباما نے یہ پابندی یمن میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عائد کی تھی۔ گوانتا نامو میں اس وقت ایک سو چھیاسٹھ افراد قید ہیں جن میں متعدد کا تعلق یمن سے ہے۔ صدر اوباما کی جانب سے پابندی ختم کرنے کے اعلان کو یمنی حکومت نے خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے۔