حکومت مکمل طور پہ ہڑتالوں اور یوم سوگ کے طور پہ پورا شہر بند کرنے پہ پانبدی عائد کریں ا میر علی سولنگی

کراچی (جی پی آئی)سولنگی اتحاد کے چیرمین امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ آئے دن شہر کراچی میں خون خرابہ کیا جاتا ہے یہاں پہ ایک بھی فرد مارا جائے تو یوم سوگ کا اعلان کر کے کراچی کو تین تین دن کے لئے بند کر دیا جاتا ہے جس سے ملکی معیشت پہ بہت برا اثر پڑہتا ہے اس طرح ملک تباہی کے دہانے پہنچ جاتا اہے۔

اس لئے حکومت مکمل طور پہ ہڑتالوں پہ پابندی عائد کرے اور اگر کسی فرد یا تنظیم کو اتنا ہی شوق ہے تو وہ ملک کو ہونے والے نقصان کی تلافی کر کے پھر ہڑتال کریں حکومت خود سوچے کہ اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کا کھانا پورا کرنا جس کے لئے مسئلہ ہو تو وہ تین دن کے سوگ میں کس طرح گزر بسر کرے گا اور جب ہماری حکومت آئی تو ہم سابقہ دور میں کی جانے سالی ہڑتالوں کا جرمانہ اس جماعت سے وصول کریں گے لہذا حکومت فوری طور پہ اس پہ پابنسی عائد کرے۔