امریکی صدر باراک اوباما کے خطاب کے دوران ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون کو ہال سے باہر نکا ل دیا گیا۔امریکی صدر اوباما کے خطاب کے دوران سامعین میں شریک ایک خاتون نے اچانک اٹھ کر صدر اوباما سے انکے دورصدارت میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں اور صدر اوباما کو ان حملوں کو روکنا چاہئے۔ حملوں میں ہلاک ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے امریکی قوم کو معافی بھی مانگنی چاہئے۔
خاتون نے گوانتانامو پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے پر بھی سخت تنقید کی۔ جواب میں صدر اوباما نے کہا کہ تمام تنقید قابل توجہ ہے تاہم وہ اس نکتہ نظر سے متفق نہیں۔ اوباما کے خطاب کے دوران ہال کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔