گنے کے چھلکے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے یکساں ٹیرف منظور

Power

Power

اسلام آباد(جیوڈیسک)نیپرا نے گنے کے چھلکے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے مطابق گنے کے چھلکے سے ایک سال میں دو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

گیارہ روپے چار پیسے فی یونٹ کا یکساں ٹیرف 50 سے 60 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کو دیا گیا ہے۔ نئے ٹیرف کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔