فرینچ اوپن سے قبل راجر فیڈرر، سرینا ولیمز ماریہ شراپووااور نڈال کی پریکٹس

Paris Tennis

Paris Tennis

پیرس(جیوڈیسک)پیرس ٹینس کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل پریکٹس کی، ایونٹ 26 مئی سے پیرس میں شروع ہوگااتوار سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل سابق چمپئن راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے دفاعی چیمپینز ماریہ شراپووا اور رافیال نڈال کے ساتھ پریکٹس کی۔

رافیال نڈال اس سال بہترین فارم میں ہونے کی وجہ سے ایونٹ جیتنے کے لئے فیورٹ کھلاڑی ہیں، امریکا کی سرینا ولیمز پر امید ہیں کہ 2002 کے بعد پہلی بار فرنچ اوپن ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ راجر فیڈرر ایونٹ میں اچھی کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں، جبکہ ماریا شراپووا کا کہنا ہے کہ اس سال وہ اعزاز کا بھرپور انداز میں دفاع کریں گی۔