کوئٹہ(جیو ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بائی پاس بھوسہ منڈی کے قر یب ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ سیٹلائیٹ ٹاون تھانہ میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاون تھانہ کے ایس ایچ او عجب خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل اقدام قتل،انسداد دہشت گردی۔
ایکٹ،تین چار اور پانچ ایکسپلویسو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز دھماکے کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔کو ئٹہ میں گز شتہ روز ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے بارہ اہلکاروں سمیت تیرہ افراد جں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوئے تھے ۔